bhindi_mutton

اسفڈ اوکراود مٹن

EjazNews

اشیاءووزن:
مٹن آدھا کلو، بھنڈی ایک پاﺅ،ہری مرچیں پانچ عدد (چوپڈ)، پیاز تین عدد (چوپڈ)، ٹماٹر دوعدد (چوپڈ) ، انار دانہ (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، سرخ مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت، ہلدی حسب ضرورت، آئل حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
پسا ہوا انار دانہ، زیرہ پاﺅڈر، دھنیا پاﺅڈر،نمک اور سرخ مرچ پاﺅڈر کو ملا کر مصالحہ بنالیں۔ بھنڈیوں کے سرے کاٹ کر لمبائی کے رخ کٹ لگا کر ان کے اندر مصالحہ بھر دیں۔ پین میں آئل گرم کر کے پیاز گولڈن فرائی کریں پھر اس میں مٹن، نمک، ہلدی اور سرخ مرچ پاﺅڈر ڈال کر بھونیں۔
پھر پانی شامل کر کے گوشت کے گلنے تک پکائیں۔ پانی خشک ہونے پر ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں، اب اس میں بھنڈی شامل کر کے ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں، بھنڈی پک جائے تو گرم مصالحہ پاﺅڈر چھڑک دیں۔ اسٹفڈ اوکرا ود مٹن تیار ہے۔ گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت عشبہ