mutton leg_roasted

پودینہ ران

EjazNews

اشیاء ووزن:
بکرے کی ران 1 عدد، ادرک لہسن پیسٹ 3 کھانے ، لیموں کا رس 3کھانےکے چمچ، گرم مصالحہ 3 کھانے کے چمچ، گھی 2کھانے کے چمچ، سونف پائوڈر 1کھانے کے چمچ، پودینہ سوا گٹھی، نمک حسب ذائقہ۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت لیموں

ترکیب:
ران کو کٹ لگائیؒ اور اچھی طرح نمک لگا کر رکھ دیں۔ بلینڈر میں ادرک لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، گرم مصالحہ، سونف پائوڈر اور پودینہ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
یہ آمیزہ ران پر ا چھی طرح لگا دیں۔ ایک روسٹنگ پین میں گھی لگائیں اوریہ ران رکھ کر پہلے سے 190سینٹی یا گیس مارک 5پر گرم شدہ اوون میں 30منٹ تک بیک کریں۔پھر گیس مارک 3کرکے مزید ایک گھنٹہ روسٹ کریں۔
پودینہ ران تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں کال کر پودین ےکے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔