shimlamirc_bandgobi

شملہ مرچ بند گوبھی کی بھیجا

EjazNews

اشیاءووزن:
بندگوبھی آدھا کلو، شملہ مرچ تین عدد، قصوری میتھی دو کھانے کے چمچ، پنیر (کدو کش کر کے)پون کپ ، رائی ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہرادھنیا
(چوپ کیاہوا)دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل آدھا کپ۔

ترکیب:
بند گوبھی کو باریک کتر لیں اور شملہ مرچ بھی ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کسی دیگچی میں آئل گرم کر کے رائی کڑ کڑائیں اور بند گوبھی کے ساتھ ہی شملہ مرچ بھی ڈال کر دو سے تین منٹ تک فراءیکرنے کے بعد دیگر اجزاءڈال کر چند منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ چلاتی رہیں۔ جب دونوں سبزیاں گل جائیں تو کچھ دیر بھوننے کے بعد ہرا دھنیا چھڑک کر تناول کریں۔
یاد رہے کہ ڈش کو مزیڈ چٹ پٹا کرنے کے لئے حسب ضرورت سرخ مرچ پاﺅڈر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کریلے اور چنے کی دال