shimlamirc_alo

آلو شملہ مرچ:

EjazNews

اشیاءووزن:
شملہ مرچ آدھا کلو، آلو ایک پاﺅ، دانہ میتھی ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ چار عدد، سرخ مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی ہلدی پاﺅ چائے کا چمچ، ہینگ ایک چٹکی، نمک حسب ذائقہ، کوکنگ آئل آدھا کپ۔

ترکیب:
کسی فرائنگ پین میں دانہ میتھی کو بھون کر اسے پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں ٓلوﺅں کو چھیل کر درمیانی سائز کے ٹکڑوں میں جبکہ شملہ مرچ کوب یج نکال کر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کر کے دانہ میتھی کا پاﺅڈر ڈالیں اورآدھا منٹ بعد ہری مرچیں ہینگ اور ہلدی شامل کر کے آلو بھی ڈال دیں اور تیز آنچ پر دو منٹ تک فرائی کریں۔ اب شملہ مرچ بھی شامل کر کے مزید دو سے تین منٹ تک فرائی کرنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں ۔ سرخ مرچ پاﺅڈر اور نمک ڈال کر سبزیاں گلنے تک پکنے دیں اورت یار ہونے پر ہرا دھنیا اورلیموں کا رس چھڑک کر تناول کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کریلے اور پیاز