engvswi

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیت لی

EjazNews

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ بری طرح پٹ گیا اور یوں جیت انگلش ٹیم نے اپنے نام کر لی ہے۔
میچ کے آغاز پر ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے گیند باز کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے اولی پاپ 91، بٹلر 67 اور براڈ 62 رنز کی مدد سے 369 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مانچسٹر کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 129 رنز پر آوٹ ہو گئی۔اور سیریز1-2سے انگلش ٹیم کے نام رہی۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے چار جبکہ اسٹورٹ براڈ نے چار ویسٹ انڈین بلے بازوں کو آؤٹ کیا، براڈ میچ میں دس وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی ہال آف فیم:ظہیر عباس چھٹے پاکستانی ہیں جنہیںیہ اعزاز ملا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپس نے 31، بلیک ووڈ نے 23 جب کہ بروکس نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دونوں میچ میں شاندار کم بیک کیا۔انگلش فاسٹ بائولر براڈ میچ میں دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست دے دی۔