naseem shah

انگلینڈسیریز کے کھلاڑی شارٹ لسٹ ہو گئے

EjazNews

سوشل میڈیا پر پی سی بی کی جانب سے شیئر کیے گئے مواد کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راونڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باﺅلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باﺅلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہین۔
انگلینڈ میں موجوددیگر 9 کھلاڑی ٹی 20 سیریز کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ان کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی،عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی کیلئے 17کھلاڑی شارٹ لسٹ ، عامر اور سرفراز بھی شامل