uzma kardar

عظمیٰ کاردار کی کی پارٹی رکنیت کیوں منسوخ ہوئی؟

EjazNews

سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی آڈیو میں عظمی کار دار نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر رہنمائوں کے حولے غیر مناسب تبصرے کئے تھے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس دیا گیا تھا جس پر رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کو اپیل کی تھی۔

عظمیٰ کاردار کی اپیل پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عظمی کاردار نے پارٹی آئین کی سنگین خلاف وری کی ہے۔ عظمی کاردار نے سینئر پارٹی رہنمائوں کے خلاف صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کی جو کہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل تھا۔

عظمیٰ کاردار نے پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ احتساب کمیٹی نے پارٹی آئین کی کلاز 3کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا ہے

عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے اور انہیں اسمبلی رکنیت سے بھی فوری مستعفی ہونے کا حکم دیا گیا ہے، مذرائع کے مطابق عظمی کاردار نے فیصلے سے لاعلمی کا ا ظہار کیا ہے۔