makeup_beaute

دنیا کی کوئی پراڈکٹ آپ کو خوبصورت نہیں بنا سکتی جب تک آپ اپنا خیال نہ رکھیں گی

EjazNews

اگر چہ چہرے کی شادابی اور خوبصورتی کے لئے بازار میں بے شمار اشیاء بڑی آسانی سے دستیاب ہیں لیکن یہ بات اپنے ذہن میں ہمیشہ رکھیں کہ اگر آپ اپنی جلد کا مناسب طور پر خیال رکھنے میں ناکام ہیں تو پھر دنیا کی کوئی بھی پراڈکٹ آپ کی رنگت اور خوبصورتی میں اضافہ نہیں کر سکے گی۔ بات جب چمک دمک کی حامل اور عمدہ معیاری جلد کی ہو تو پھر سب سے پہلے یہ غور کرنا ہو گا کہ آپ کی روز مرہ کی خوراک کیا ہے اور اپنے طور پر آپ جلد کی دلکشی کے لئے ایسے کون سے اقدامات کررہی ہیں، اگر آپ کا تمام تر زور اس بات پر ہے کہ بیوٹی پراڈکٹ کو خرید کر لاتی ہیں اور دیگر عوامل کو نظر انداز کر دیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جلد کو تسلسل کے ساتھ نقصان پہنچ رہا ہے اور کوئی طریقہ علاج اس کی تلافی نہیں کر سکتا۔ ظاہر ہے کہ اس حوالے سے آپ کو چند مفید ہدایات اور مشوروں کی ضرورت ہے جن پر سختی کے ساتھ عمل کر کے ہی مطلوبہ نتانی حاصل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خواتین اپنی جلد کو سدا بہار بنا سکتی ہیں

ہمیشہ متوازن غذا استعمال کریں۔ اگر آپ چربی اور چکنائی والی غذائیں یا جنک فوڈ استعال کرنے کی عادی ہیں تو آپ کی جلد اس کا بھر پور عکس پیش کرے گی لہذا اپنی جلد کو بہتری کی جانب راغب کرنے کے لئے سب سے پہلے مناسب غذا کا استعمال کریں تاکہ جلد کو مناسب غذائیت مل سکے۔ ، ہر شب کم از کم سات سے آٹھ گھنٹے کی بھر پور نیند لیں کیونکہ نیند کی کمی آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا اضافہ کر دے گی۔ مناسب آرام بھی آپ کے جسم اور مجموعی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

جلد کی کثافتوں کو دور کرنے کی غرض سے یومیہ سات سے آٹھ گلاس پانی پینے کی عادت ڈال لیں بلکہ زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ تھوڑا تھوڑا کر کے دن بھر میں پانی کئی مرتبہ پیتی رہیں تا کہ وہ جلد میں جذب ہو تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ کا لباس آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے

تواتر کے ساتھ ورزش کا شیڈول تیار کریں کیونکہ ورزش کرنے سے دوران خون میں بہتری پیدا ہوتی ہے اور آپ کا جسم صحت مند رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ تازہ ہوا زیادہ سے زیادہ میسر آئے لیکن اس احتیاط کے ساتھ کہ لمبے عرصے تک کھلی فضاء ہو اور ٹھنڈ ک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سورج کی براہ راست شعاعوں سے گریز کریں کیونکہ الٹرا وائلٹ لہریں جو نقصان پہنچاتی ہیں ان کے اثرات جلد ختم نہیں ہوتے اور نہ ان کو آسانی کے ساتھ ختم کیا جاسکتا ہے۔

گھر سے باہر جانے کی صورت میں سب سن گلاسز کا استعمال کریں تاکہ ادھ کھلی آنکھوں سے چیزوں کو دیکھنے کی عادت نہ پڑے جو کہ بدقسمتی سے کسی وقت بھینگے پن کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

گھریلو پریشانیاں اور الجھنیں پیدانہ ہونے دیں، متوازن زندگی گزارتی رہیں اور اسٹریس کو نکالیں۔
مہینے میں کم از کم دو مرتبہ جلد کی صفائی کر کے کثیف پرتوں کو اتار دیں تا کہ مردہ خلیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ اپنی جلد کے لحاظ سے اسکن کیئر روٹین کی تعمیر کریں کیونکہ خشک اور چکنی جلد کے لئے بالکل علیحده طریقہ کار ہیں اور ایک طریقہ دوسرے پر لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  کپڑے کی مناسبت سے جدید طرز کے لباس بنائیں

اگر آپ نے ابھی تک اپنی جلد کی رنگت اور دلکشی کو نظر انداز کرتے ہوئے اس حوالے سے کوئی بہتری پیدا نہیں کی ہے تو فکر نہ کریں اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ آپ جو کوشش آنے شروع کریں گی اس کا عکس مستقبل قریب میں آپ کے چہرے پر جھلک رہا ہو گا، فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے؟