peppercorn-steak

بیف کارن پیپر

EjazNews

اشیاء ووزن:
بیف (انڈر کٹ) 3سو گرام، سویٹ کارن ایک چوتھائی کپ، لہسن 4جوئے(چوپڈ کرلیں)، پیاز1عدد (اسٹرپس میں کاٹ لیں)، شملہ مرچ 1عدد (اسٹرپس میں کاٹ لیں، ہری پیاز 2عدد (اسٹرپس میں کاٹ لیں)، ثابت لال مرچ 5سے6عد د، وائٹ پیپ 1چائے کا چمچ، کارن فلور 1کھانے کا چمچ، اویسٹر سوس2کھانے کے چمچ، کالی مرچ حسب ضرورت، آئل حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
پین میں آئل گرم کرکے لہسن اور ثابت لال مرچ کو ہلکا فرائی کر کے بیف شامل کر دیں۔ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ اب پیاز، سویٹ کارن ، اویسٹر سوس، کالی مرچ، نمک اور وائٹ پیپر شامل کر کے مزید پکائیں۔
کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں حل کر کے ہری پیاز اور شم لہ مرچ ڈالیں۔ چند منٹ پکا کر اتارلیں۔
بیف کارن پیپر تیار ہے۔ ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  سبز نمکین چائے بنانے کا طریقہ