آسیہ اندرابی:نڈر کشمیری مجاہدہ

EjazNews

آسیہ اندرابی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی نمائندگی کرنے والی ایسی مجاہدہ ہیں جنہوں نے کبھی ہاتھ میں بندوق نہیں اٹھائی لیکن اس کے باوجود انہوں نے انڈیا کی قابض فوج کی نیندیں اڑا دی ہوئی ہیں۔ 2016ء میں انہیں گرفتار کرلیا تھا آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرایا تھا۔
60سالہ آسیہ اندرابی کو انڈیا کی پر تشدد حکومت کے عتاب میں ہیں انہیں تہاڑ جیل میں اس طرح رکھا گیا کہ ان کی طبیعت سخت خراب ہونے کے باوجود انہیں کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہے۔ 60 سالہ بزرگ خاتون کو طبعی سہولتیں نہ دینا کہاں کا انصاف ہے۔
پاکستان نے انڈیا کے جاسوس جس نے سب کچھ مانا کہ وہ پاکستان میں کہاں اور کیسے دہشت گردی کرتا رہا ہے اسے تمام طبی اور قانونی سہولتیں مہیا کر رہا ہے تو کیا دنیا کا فرض نہیں بنتا ایسی خاتون کیلئے آواز بلند کرے جو اپنی اپنی آزادی کیلئے لڑ رہی ہے جس نے اپنے آبائو اجداد کو شہید ہوتے دیکھا ہے۔
آسیہ اندرابی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔کتنے ظلم کی بات ہے انڈیا کی بدنام زمانہ جیل میں انہیں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  2 مرتبہ گرفتار ہوکر جیل کاٹ آئی ہوں، گرفتاری کا خوف تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے:مریم نواز

انڈیا جتنا کشمیریوں کی آزادی کو دبا رہا ہے آزادی کے متوالے اتنی ہی شدت سے اپنا ردعمل دے رہا ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں شاید ہی کسی کشمیری کا ایسا گھر ہو گا جہاں کوئی شہید نہیں ہو گا