pakistani artugrul

پاکستانی ارتغل نے بھی شہرت حاصل کرلی

EjazNews

پاکستانی ارتغل (مصطفی حنیف)کو ٹی وی شوز میں بھی موقع ملنا شروع ہو چکا ہے۔ صبح کے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرا ارتغل غازی کو دیکھ کر مجھے ڈرامے کا ہیرو کہنا شروع کر دیتا ہے۔پاکستانی ارتغل ،ترکی کے ارتغل سے ملنے کے بھی خواہشمند ہیں ۔
جب یہ سیریز پاکستان میں آن ائیر ہوئی اور ارتغل غازی مشہور ہوا تو میرا موازنہ دوستوں نے ارتغل غازی سے کرنا شروع کر دیا ۔
ان کا کہنا تھا اب کافی زیادہ لوگ مجھے ارتغرل کہہ کر پکارتے ہیں، بعض اوقات لوگ مجھے ترکی کا ارتغل سمجھ کر سیلفیاں لینا شروع کر دیتے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اداکاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو مصطفی حنیف کا کہنا تھا اگر ارتغرل کی طرح کی کوئی اسلامک سیریز بنی تو ضرور اداکاری کروں گا۔
مصطفی حنیف ٹک ٹاک بھی بنا رہے ہیں اور ان کے ٹک ٹاک بھی کافی مشہور ہو رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  گیمز آف تھرون کا نیا سیزن14اپریل سے شروع ہو رہا ہے