pubg

ملک کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ،سپریم کورٹ نے گیم پب جی پر پابندی ہٹادی

EjazNews

پی ٹی اے کی جانب سے آن لائن پر تشدد گیم پب جی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ گیم پر تشدد بھی تھی ، پی ٹی اے کی جانب سے کمپنی کو کہا گیا تھا کہ گیم میں تشدد کو کم کیا جائے اور جب تک گیم میں تشدد کو کم نہیں کیا جائے گا گیم پاکستان میں نہیں چلے گی۔

پی ٹی اے کا موقف تھا اس گیم کے خلاف لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ یہ گیم اپنا عادی بنادیتا ہے، وقت کا ضیاع اور بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر سنگین منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔حالیہ رپورٹس کے مطابق پب جی گیم کے حوالے سے خودکشی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی اے کو شکایت کرنے والوں سے بات کرکے اس معاملے کو دیکھنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  چاند کے مطابق پاکستان میں عید اتوار کی ہوگی، وزیر سائنس۔ عید کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی: وزیر مذہبی امور

گزشتہ ماہ کے دوران پب جی کھیلنے کے عادی 3 نوجوانوں کے خودکشیاں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔کمپنی کے وکیل نے 15 جولائی کو عدالت میں سماعت میں کہا تھا کہ پی ٹی اے نے کمپنی کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس نے معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یکم جولائی کو پی ٹی اے نے معاشرے کے مختلف طبقات سے شکایات موصول ہونے کے بعد پب جی گیم پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلے میں میں پی ٹی اے کی عائد کردہ پابندی کو کالعدم قرار دیا اور گیم کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کی۔مذکورہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔