khasta_qema

خستہ قیمہ

EjazNews

اشیاءووزن:
قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا ادرک و لہسن دو کھانے کے چمچ، انڈے تین عدد، ہری مرچیں دو سے تین عدد، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، چھوٹی الائچی چار سے پانچ عدد، کالی مرچیں چار سے چھ عدد، جاوتری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، پودینہ آدھی گٹھی ، بادام باریک کٹے ہوئے 30گرام، میدہ تین پیالی، آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
قیمے کو صاف دھو کر اس میں کالی مرچیں ، پودینہ اور ہری مرچیں ڈال کر پیس لیں پھر اس میں ایک انڈا، نمک ، جاوتری اور ادرک و لہسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔ میدے میں ایک انڈا، نمک، زیرہ اور آئل ملا کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت سا گوندھ لیں ۔ اسے ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر 10سے 15منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ایک انڈے کو ابال کر باریک کاٹ کر رکھ دیں ۔ اوون کو 15سے 20منٹ پہلے 150ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں اور اوون ٹرے پر ہلکا ہلکا آئل لگا ئیں۔ گندھے ہوئے میدے کی چھوٹی چھوٹی چپاتیاں بیل لیں ، اوون ٹرے میں ایک چپاتی رکھ کر اس میں تھوڑا سا قیمہ پھیلا کر رکھیں پھر اسے دوسری چپاتی سے ڈھک کر اوپر سے دوباہ تھوڑا سا قیمہ ابلا ہوا انڈا اور باریک کٹے ہوئے بادام ڈال کر ایک اور چپاتی اوپر رکھ دیں۔ گرم کئے ہوئے بادام ڈال کر ایک اور چپاتی اوپر رکھ دیں ۔ گرم کئے ہوئے اوون میں انہیں رکھ کر 30سے35منٹ تک بیک کریں، پھر اوون سے نکال کر سلاس کاٹ کر گرم گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن یوگرٹ بروسٹ