potato Roll

بیکڈ پوٹاٹو رول

EjazNews

اشیاء ووزن:
آلو (ابال کر بھرتہ کئے ہوئے)ایک کلو ، پنیر کش کیا ہوا، دو سے تین پیالی، نمک حسب ذائقہ، دود ھ آدھی پیالی، ادرک باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، پیاز آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی دو عدددرمیانی، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چارس ے چھ عدد، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی پیالی، آئل حسب ضرورت، بیک کرنے کے لئے فوائل پیپر۔

ترکیب:

فوائل پیپر کو ایک سائز کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ان پر ہلکا ہلکا آئل لگا لیں۔ پنیر، دودھ نمک، ادرک، پیاز، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ تھوڑا تھوڑا آلو کا بھرتہ لے کر فوائل پیپر پھیلا کر رکھیں اور ان پر ایک ایک چمچ پنیر کا مکسچر رکھتی جائیں فوائل پیپر کو اچھی طرح ٹائٹ رول کر لیں۔اوون کو 15سے20منٹ پہلے 180ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں اور اوون ٹرے پر ہلکا ہلکا آئل لگا کر ان رولز کو رکھ کر 20منٹ کے لئے بیک کریں۔ اوون ٹرے کو باہر نکال لیں۔ فوائل پیپر کھول کر رول میں ایک سے دو ٹیڑھے کٹ لگا لیں اورب رش کی مدد سے اوپر سے آئل لگائیں اوون کی اوپر کی گرل جلا کر پانچ سے چھ منٹ مزید بیک کر لیں، کیچپ اور چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کریلے اور پیاز