achari_fish

بیکڈ اچاری مچھلی

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی (بغیر کانٹے کے قتلے) ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) دو عدددرمیانی، ٹماٹر پانچ سے چھ عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، رائی آدھا چائے کا چمچ، کلونجی ایک چائے کا چمچ، میتھی دانہ آدھائے چائے کا چمچ، سونف ایک کھانے کا چمچ، آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:
مچھلی کے قتلوں کواچھی طرح صاف دھو کر نمک، لہسن اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ دھنیا، زیرہ، رائی ، کلونجی، میتھی دانہ اور سونف کو ہلکا سا توے پر بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں اور ٹماٹروں کو چھلکا اتار کر پیس لیں۔ مچھلی کے قتلوں کو مائیکرو ویو اوون کی ڈش میں اس طرح لگا ئیں کہ ایک دوسرے پر نہ آئیں۔ اس ڈش کو مائیکرو ویو اوون میں تین سے چار منٹ رکھ کر مچھلی کو بیک کر لیں۔ علیحدہ سے شیشے کی ڈش لے کر اس میں پیاز، ٹماٹر ، کٹے ہوئے مسالے اور بقیہ آئل ڈال کر مائیکرو ویو اوون میں تین سے چار منٹ رکھیں پھر اس ڈش کو نکال کر اس میں پہلے سے بیک کی ہوئی مچھلی ڈال کر دو منٹ مزید اوون میں رکھ کر نکال لیں۔ قصوری میتھی چھڑک کر چپاتی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیکڈ سپیگھٹی، پران اینڈ ویجی ٹیبل