کھجور کا کیک

کھجور کا کیک

EjazNews

اشیاءووزن:
میدہ ڈیڑھ پیالی، انڈے چار عدد، چینی ایک پیالی، کوکو پاﺅڈر دو کھانے کے چمچ، آئل ایک پیالی۔
فلنگ کیلئے:
کھجور دو پیالی۔
ترکیب:
کھجور کو صاف دھو کر گھٹلیاں نکال دیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل کر پیسٹ کی شکل میں آجائیں۔ میدے کو دو مرتبہ چھان کر کوکو پاﺅڈر ملا کر رکھ لیں۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ پھینٹیں اور پھر ملا کر مزید پھینٹ لیں۔ چینی اور آئل بناسپتی کو بھی ملا کر پھینٹیں پھر اس میں لکڑی کے چمچ کی مدد سے میدہ اور انڈے ملا لیں۔ اوون کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 20منٹ پہلے گرم کر لیں اور اس مکسچر کو کیک بنانے والے سانچے میں ڈال کر 30سے 35منٹ تک بیک کر کے نکال لیں اور کچھ دیر رکھنے کے بعد درمیان سے کاٹ لیں۔ کیک کے ایک حصے پر کھجور کا پیٹ لگا کر اوپر سےدوسرے حصے کو ہلکا سا دبا کر بند کر دیں اور 10سے 15منٹ فریج میں رکھنے کے بعد پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کی لائم چیز پائی