fawad_moon

عیدالاضحی :چاند ایک مرتبہ پھر متنازع ہو گیا

EjazNews

کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔یہ لکھ کر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
چاند کا مسئلہ عیدین پر خاص طور پر اہمیت اختیار کر جاتا ہے اور ہر آنے والے سال میں اب تو یہ مسئلہ گھمبیر ہو تا جارہا ہے۔
وزارت سائنس اور مفتی منیب الرحمٰن شاید اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں ہے کہ میڈیا پر بیان بازی کی بجائے کوئی مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے جس کے بعدسائنس سے بھی فائدہ اٹھایا جائے اور دور جدید کی ٹیکنالوجی سے بھی اور چاند کا مسئلہ حل کیا جائے۔

چاند آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے ۔ لیکن جب چاند دیکھا جارہا ہوتا ہے تو یہ دور بین کی آنکھ سے دیکھا جاتا ہے۔ اب دوربین سے جدید ٹیکنالوجی موجود ہے تو کیوں نہیں اس سے فائدہ اٹھایا جاتا۔
اب صرف فواد چوہدری نہیں بہت سے دیگر احباب بھی چاند کی تصاویر کوشیئر کر رہے ہیںکہ یہ پہلی کا چاند ہے ۔
چاند دیکھنے کے معاملے پر سوشل میڈیا میں مفتی منیب الرحمن کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے اور ان پر توپوں کے رخ کر دئیے گئے ہیں حالانکہ صرف مفتی منیب الرحمن چاند نہیں دیکھتے ان کے ساتھ ایک پوری ٹیم ہوتی ہے اور پھر مختلف شہروں سے گواہی بھی لی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لندن کی بارشیں اورشائقین کرکٹ

اب چاند ٹیکنالوجی سے دورنہیں ہے، اس لیے کیوں نہ مفتی منیب صاحب اور وزیر سائنس اکھٹے بیٹھ جائیں اور قوم کو ایک نئے بحران میں مبتلا نہ کریں کہ اب ہم اپنے مذہبی تہواروں کو متنازع ہوتا دیکھ رہے ہیں جس سے نوجوان نسل کا اعتماد اپنے مذہبی رہنمائوں سے اٹھ رہا ہے۔