cookies

جنجر بسکٹ

EjazNews

اشیاء ووزن:
میدہ تین پیالی، انڈا ایک عدد، نمک چٹکی بھر، کوکو پائوڈر ایک کھانے کا چمچ، چینی تین چوتھائی پیالی، خشک ادرک کا پائوڈر ایک چا ئے کاچمچ، جنجر ایسنس چند قطرے، آئل تین چوتھائی پیالی۔
ترکیب:
میدے کو چھان کرنمک کو کوپائوڈر اور ادرک پائوڈر ملا کر رکھ لیں۔ انڈا، چینی اور آئل کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایسنس شامل کر لیں ۔ پھر اس مکسچر میں تھوڑا تھوڑا میدہ ڈال کر گوند ھ لیں۔ دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ کر آدھے سے ایک انچ موٹا بیل لیں اور بسکٹ کٹر یا کسی ڈ ھکن کی مدد سے کاٹ لیں۔ اوپر سے کانٹے سے ہلکے ہلکے نشان لگا دیں۔ اوون کو15سے20منٹ کے لئے 180ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں اور بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا آئل لگا کر بسکٹوں کو تھوڑے تھوڑے فاصلے سے رکھ لیں۔ ٹرے کو اوون میں رکھ کر 20سے25منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لیمن مرینگ پائی