covid_19-New

کرونا وائرس میں ایک مرتبہ پھر شدت آنے لگی

EjazNews

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 40ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں، جو کہ ایک دن میں کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔بھارت سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ایک دن میں ریکارڈ چھ سو اکیاسی اموات کے ساتھ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادتقریباً 28ہزار500افراد سے زا ئد ہو گئی اور 11 لاکھ 54ہزار متاثر ہو چکے ہیں۔


تاہم طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارت پہلے ہی امریکہ اور برازیل کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔
کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد6 لاکھ12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی سطح پر کرونا وائرس کے 2 لاکھ4 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ کیے گئے،۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں:  چین 2025ء تک الیکٹرک اور مصنوعی ذہانت والی کاروں کی فروخت میں 30فیصد تک اضافہ کرے گا


کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 39 لاکھ 60ہزار افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ 1 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 28ہزار500افراد ہلاک اور 11 لاکھ 54ہزار متاثر ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ کو ایک طرف کرونا کی مشکل ہے تو دوسری طرف کالے گورے کی لڑائی بھی شدت پکڑتی جارہی ہے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


برازیل وبا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک جہاں صورتحال یہ ہے کہ ہزاروں ہلاکتوں کی وجہ سے قبرستان بھر گئے ہیں اور جگہ کم پڑ جانے سے قبرستانوں کو توسیع دی جا رہی اور ہزاروں نئی قبریں کھودی جا رہی ہیں۔


برازیل میں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ سے زائد ہے اور ہلاکتیں 80 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ:برمنگھم میں 3مساجد پر حملہ