madrasi balti fish

مدراسی بالٹی مچھلی

EjazNews

اشیاء ووزن:
مچھلی 2/1 کلو (صاف کر کے ٹکڑے کر لیں)، املی 2کھانے کے چمچ(گرم پانی میں بھگودیں)، تیل 4/1 کپ، پیاز(چوپ کر لیں) 1 عدد، لال مرچ پاوٴڈر 1 چائے کا چمچ، ہلدی پاوڈر 2/1چائے کا چمچ، دھنیا پاوٴڈر 2/1 چائے کا چمچ، زیرہ (بھنا، کٹا ہوا)۔ 2/1چائے کا چمچ، ٹماٹر 2 عدد (چوپ کرلیں)، نمک حسب ذائقہ، پیاز 1 عدد، ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ، لہسن 1 چائے کا چمچ، رائی (بھون لیں) 2/1چائے کا چمچ، سونف (بھون لیں) 2/1 چائے کا چمچ، ناریل 1 کھانے کا چمچ(کدوکش کیا ہوا)، کڑھی پتے 5 عدد، ہری مرچ 1 عدد (چوپ کر لیں)، ہرادھنیا حسب ضرورت (چوپ کر لیں)، ثابت زیرہ۔1 چائے کا چمچ۔
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں۔ہلکا سنہرا ہو جائے تو لہسن،لال مرچ پاوٴڈر ،ہلدی پاوٴڈر، دھنیا پاوٴڈر، زیرہ پاوٴڈر، رائی،سونف،ناریل،کڑھی پتے ڈالیں۔ ہلکا سا فرائی کریں۔ املی کا گودا ڈالیں۔ ٹماٹر شامل کر کے 1منٹ بھون لیں۔مچھلی کے ٹکڑے ،ہری مرچ اور نمک شامل کر کے 10 منٹ دم پر رکھیں۔اب ڈش میں نکال کر رکھ لیں۔فرائینگ پین میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ثابت زیرہ ڈالیں فرائی کر کے مچھلی پر بگھار لگا دیں۔ہرادھنیا، ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  الچن (افغانی ڈش)