haniy ammir

ہانیہ کے بعد عاصم اظہر نے بھی خاموشی توڑ دی

EjazNews

پی ایس ایل فائیو میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والے عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ لکھتے ہیں ہانیہ اور میرا تعلق اتنا مضوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتااور یہ ہم دونوں کیلئے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔ آپ سب آرام سے بیٹھو اوہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں، ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا ہے۔میں ہمیشہ ہانیہ کے لیے حاضر رہوں گا اور وہ بھی میرے لیے، اسی طرح ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور جیسا کہ میں نے کہ ہمار ا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے رشتے کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھا ہوا ہے۔ اس سے قبل دونو ں نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ وہ اچھے دوست ہیں۔ان کے بیانات کو لے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے ہر کوئی اپنی سمجھ کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔اب عاصم اظہر کا ’’لیبل‘‘ سے مراد نکاح ہے یا کچھ اور ہے اس کی وضاحت تو وہی کر سکتے ہیں۔ لیکن بات کرنے کیلئے انہوں نے موقع ضرورفراہم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  53سال کی عمر میں اداکار عرفان خان انتقال کر گئے