khushdil_dhahkhushdil_dhah

دورہ انگلینڈ:خوش دل شاہ پریکٹس کے دوران زخمی

EjazNews

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ مانچسٹر میں ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 14 دن ووسٹر شائر میں قرنطینہ میں گزارے گی جبکہ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر میں پریکٹس کیلئے جائے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور دو ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست، دوسرا13 اور تیسرا21 اگست کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران مہمان ٹیم کیساتھ اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی30 اگست اور دوسرا یکم ستمبر کو کھیلے گی۔

میچ سے خوش دل شاہ کو پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر چھوٹ آئی تھی۔جس کے بعد پی سی بی کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ ڈربی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کریں گے اور وہ دوسرے 4روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا امید ہےخوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔پی سی بی کے مطابق انجری کے باعث وہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سپر اوور: زمبابوے کی جیت