ایس او پیز کے تحت سٹیج کھول دیں ہم امداد نہیں مانگ رہے؛ نسیم وکی

EjazNews

پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا نے سارے ملک کو متاثر کیا ہے لیکن ایس او پیز کے تحت تقریب تمام انڈسٹری کو کھول دیا گیا ہے لیکن فنکار برادری اور خاص طور پر سٹیج اور سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار تکنیکی سٹاف اور دیگر اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے تا دم تحریر تک متاثرین کی فہرست میں نمایاں تھے کیونکہ نہ تو سینما کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت ہے اور نہ ہی تھیٹر کو. اب اس ساری صورتحال میں یہاں سے وابستہ فنکاروں اور دیگر اہلکاروں کی کیا صورتحال ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے سٹیج کے فنکار جو سب سے زیادہ وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے حامی تھے آج کل سوشل میڈیا پر ایک کمپین چلا رہے ہیں جس کے تحت وہ حکومت سے بیزاری کے ساتھ ساتھ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر 22جولائی تک ایس او پیز کے تحت سٹیج کو نہ کھولا گیا تو وہ احتجاج شروع کر دیں گے


لیکن اس ساری صورتحال میں اگر غور کیا جائے تو ایس او پیز کے تحت سٹیج کو کھولا جا سکتا ہے بس نگرانی کی ضرورت پڑے گی عید ایسا تہوار ہوتا ہے جب سٹیج پر رش دیدنی ہوتا اس موقع پر ایس او پیز پر عمل کیسے ہو گا یہ سمجھ سا بالاتر ہے البتہ عید کے بعد ایس او پیز پر عمل ممکن بنایا جا سکتا ہے سٹیج فنکار اور اہلکار بلاشبہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے مسائل پر غور کیا جائے کیونکہ یہ دوسری انڈسٹری کی طرح حکومت سے امداد نہیں مانگ رہے بلکہ اپنے کاروبار کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ ایک جائز مطالبہ ہے

یہ بھی پڑھیں:  فلم سٹار میرا دبئی کے ہسپتال میں داخل