imran khan_tree

2سال میں 30کروڑ پودے لگائے ہیں،ہدف 10ارب پودے لگانے کا ہے:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے مون سو شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے اس کے بعد وہاں پر موجود طالبعلموں اور دیگر افراد سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا طلبہ کو اس مہم میں حصہ لینے پر ان کے جنون کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نوجوان اور طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں۔ طلبہ ماسک پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے۔
ان کا کہناتھا بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک کی فہرست میں آتاہے جہاں سب سے کم جنگلات بچے ہیں۔ ہم نے 9 نئے نیشنل پارکس ڈکلیئر کردئیے ہیں، نیشنل پارکس جنگلات کو بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔نرسریوں میں پودوں کی افزائش کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے 5 برس میں بتدریج ہم اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کہوٹہ میں جنگلات کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لیے 300 نگہبان علاقے میں موجود ہیں جن کی تعداد 3 ہزار تک کردی جائے گی تاکہ وہ جنگل کو آباد رکھیں اور اس کی حفاظت کریںے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا تباہ ہوئی اللہ نے کرونا سے متعلق ہم پر خاص کرم کیا، دنیا میں جو تباہی ہوئی اس کے مقابلے میں پاکستان میں کرونا سے کم نقصان ہوا ، ہمیں عید پر بھی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا انتظامیہ کو کہہ دیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائے۔وزیراعظم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہمسائے میں بھارت ہے وہاں کرونا کی وجہ سے ایک روز میں 7سو اموات ہوئیں۔
وزیراعظم کا کہا تھا کہ 2سال میں ملک بھر میں 30کروڑ پودے لگائے ہیں، ہمارا ہدف ملک بھر میں 10ارب پودے لگانے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کی طرح اگر 50روز تک 80 لاکھ یورپی، یہودی یا صرف 8 امریکی محصور ہوتے تو کیا عالمی ردعمل ایسا ہی ہوتا:وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں پریس کانفرنس