home remedies

گھریلو ٹوٹکے

EjazNews

آنکھوں کے ڈارک سرکلز دور کرنے کا آسان طریقہ:
ہفتے میں دو سے تین مرتبہ رات کو سونے سے پہلے انگلیوں کی پور پر تھوڑا سا بادام کا تیل لگا کر نرمی سے ملیں۔ اس دوران جلد پر بالکل کھنچاﺅ نہ پڑنے دیں۔ پڑھتے وقت آنکھوں پر براہ راست روشنی مت پڑنے دیں۔ دھوپ میں جاتے وقت معیاری سن گلاس استعمال کریں۔ صحت اور آرام کا خیال رکھیں۔ اپنے قریبی معالج سے معائنہ ضرور کروالیں۔ بعض اوقات صحت کی خرابی کی وجہ سے بھی یہ کیفیت رونما ہو جاتی ہیں اس کے لئے مکمل علاج ضروری ہے۔
واش بیسن کی نالی اور کچن کے سنگ کی نالی کا اکثر بند ہوجانا:
پہلے د یکھ لیں کہ کہیں کوئی چیز اٹک تو نہیں گئی۔ اگر ایسا ہو تو موٹا جست کا تار لے کر اس سے رکاوٹ دور کیجئے اور اگر صرف روز مرہ استعمال سے بند ہوتی ہے تو آدھا کپ کے قریب میٹھا سوڈا چھڑک کر اس پر ایک سے ڈیڑھ کپ سفید سرکہ آہستہ آہستہ انڈیل دیں ۔ چند منٹ کے بعد اوپر سے سادہ پانی ڈال دیں۔ ہفتے پندرہ دن میں کش کیا ہوا کپڑے دھونے کا صابن پانی میں ڈال کر پکائیں اور احتیا ط سے نالیوں میں ڈال دیا کریں۔ یہ کام رات کو پانی کے کام ختم کرنے کے بعد کیجئے گرم پانی ڈالتے وقت تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھئے۔
جوتیوں والی الماری سے مسلسل ناگوار بو آنا:
اگر آپ اس میں فنائل کی گولیاں رکھ رہی ہیں تو احتیاط سے کام لیجئے۔ کیونکہ جب یہ گھلتی ہیں تو ہارڈ بورڈ پھول کر خراب ہو جاتا ہے جوتوں کی الماری کی بود ور کرنے کے لئے تمام جوتے باہر نکال کر صاف کروائیں اورپھر رکھیں۔ ململ کے کپڑے میں بیکنگ سوڈا رکھ کر چار چھ پوٹلیاں تیار کرلیں اور جوتوں کے شیلف میں رکھ دیں ۔ باہر سے آنے کے فوراً بعد جوتے اتار کر بند الماری میں رکھنے سے بھی یہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ کیونکہ ان میں پسینے وغیرہ کی Smellموجود ہوتی ہے۔ انہیں پہلے کسی کھلی جگہ رکھیں خشک ہوجانے پر صاف کرنے کے بعد الماری میں رکھیں۔
شادی میں ملے جارجٹ اور شیفون کے دوپٹے کو کیسے استعمال کیا جائے:
ایک چائے کا چمچ اراروٹ کو آدھی پیالی پانی میں گھول لیں۔ ایک گلاس پانی ابال لیں اور اراروٹ کا آمیزہ شامل کر کے اچھی طرح چمچ چلائیں۔ دوبارہ ابال آنے پر چولہا بند کر دیں۔ ٹب میں ایک سے دو جگ کے قریب سادہ پانی بھر کر اس میں یہ آمیزہ شامل کر دیں۔ اچھی طرح ملانے کے بعد ٹھنڈا ہو نے دیں ۔ گرم پانی میں دوپٹے کا رنگ خراب ہو سکتا ہے ۔ کچھ دیر دوپٹے کو اس میںبھگو دیں۔ پھر نچوڑ کر سائے میں خشک کر لیں۔ جس طرح سوتی کپڑوں کو کلف لگاتے ہیں وہی طریقہ ہے بس ارا روٹ کی مقدار کم کر لیں۔ اسی طرح ہلکا سا پانی اسپرے کرنے کے بعد دوپٹے پر استری کریں۔ پہننے کے بعد سمٹے گا بھی نہیں اور دوپٹے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
بالوں کی خشکی کیسے دور کی جائے:
دو کھانے کے چمچ دہی میں دو کھانے کے چمچ سرسوں یا ناریل کا تیل اور ایک عدد انڈہ ملا کر صاف بالوں میں لگائیں۔ ایک سے دو گھنٹے کے بعد معمول کے مطابق شیمپوں کر لیں۔ ابتداءمیں دو مرتبہ اور پھر مہینے میں صرف ایک مرتبہ اس ترکیب پر عمل کیجئے۔ آپ کے بال بھی خوبصورت ہو جائیں گے اور خشکی بھی دور ہو جائے گی۔ سر کے بالوں کی خشکی اگر طویل عرصے سے ہے یا پھر سکری کی شکایت ہے تو قریبی معالج سے مشورہ کیجئے۔

  • بعض خواتین کے چہروں پر رُواں زیادہ ہوتا ہے،جس سے چہرہ بدنما دکھائی دیتاہے۔اگر بیسن پانی میں گھول کر چہرے پر لگائیں اور ہلکا خشک ہونے پر مساج کرلیں،توکچھ ہفتوں کے استعمال سے رواں کم ہوجائے گا۔
    ململ کے کپڑے کو نارنگی کے تازہ رس میں بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے حلقے کم ہو جاتے ہیں۔
    آدھی پیالی کچّے دودھ میں ایک لیموں نچوڑ کر مکس کریںاور چہرے پر لگائیں۔دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔چندہی روز میں رنگت صاف اور کھلی کھلی لگنے لگے گی۔
    ہاتھ اور پاؤں میں پسینہ زیادہ آتا ہو، تو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ ملاکر دِن میں تین بار اور سونے سے پہلے لگاکر چند منٹ بعد دھولیں۔
    منہ سے ناگوار بوُ ختم کرنے کے لیے دِن میں تین بار سونف چبا کر کھائیں۔
    زیتون کا تیل پلکوں پر لگانے سے پلکیں لمبی ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے