parsi fish curry

پارسی مچھلی مصالحہ

EjazNews

اشیاء ووزن:
مچھلی سرمئی یار ہو 1کلو(سلائس کاٹ لیں)، لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ، سرکہ 2کھانے کے چمچ، پیاز 2عدد (چوپ کرلیں)، ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ، میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر۔آدھا چائے کا چمچ، ناریل پاؤڈرآدھاکپ، لال مرچیں آدھا چائے کا چمچ ( کٹی ہوئی)، کاجو پیسٹ 1کھانے کا چمچ، ہری مرچوں کا پیسٹ 1چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ، دہی آدھا چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کا چمچ، مسڑڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل آدھا کپ۔
ترکیب:
پیالے میں مچھلی ،نمک،لہسن پیسٹ اور سرکہ ڈال کر مکس کر کے آدھےگھنٹے کے لئے رکھیں۔ فرائی پین میں2کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے مچھلی ڈالیں اور ہلکا سا فرائی کرکے پلیٹ میں نکال لیں۔سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں،سنہری ہو جائے تو میتھی دانہ اور ادرک ،لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔اس میں نمک ،کٹی ہوئی لال مرچیں،ہری مرچوں کا پیسٹ ،کاجو کا پیسٹ ، زیرہ پاؤڈر ،مسڑ ڈ پیسٹ اور دہی ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔تیل الگ ہو جائے تو 1کپ پانی ڈال کر مچھلی ڈال کے فرائی کئے ہوئے سلائس الگ الگ کر کے ڈالیں۔لیموں کا رس چھڑک کر 5منٹ ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں ۔ سرونگ ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔بعض لوگ چاولوں کے ساتھ پسند نہیں کرتے ان کیلئے خمیری روٹی ساتھ رکھیں

یہ بھی پڑھیں:  کری پف