penat candies

مونگ پھلی کینڈیز

EjazNews

اشیاء ووزن:
خشک دودھ چھوٹا ٹن پیک ایک عدد، مونگ پھلی(کٹی ہوئی) آدھا کپ، چینی (پِیس لیں)دوکپ، کوکو پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، پانی آدھا کپ اور مکھن یا گھی ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پیتلی میں پانی لےکر چینی اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اس میںخشک دودھ ڈال کر گھول لیں۔ اب مونگ پھلی ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے کےلیے رکھ دیں۔ ایک اُبال آنے پر کوکو پاؤڈر بھی چھڑک دیں۔ جب آمیزہ گاڑھا ہوجائے، تو چولھے سے اُتار کر خُوب گھوٹ لیں۔یہاں تک کہ برتن کے کنارے پر سفیدی سی نظر آنے لگے۔ اب ایک ٹرے میں ہلکی سی چکنائی لگا کر یہ آمیزہ پھیلا کر سطح برابر کرلیں۔ پھر کسی بوتل کے ڈھکن کی مدد سے گول شیپ دے دیں۔جب ٹھنڈی ہوجائیں، تو کسی جار میں محفوظ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ساگو دانے کی کھیر