bong nihari

بونگ پائے کی نہاری

EjazNews

اشیاء ووزن:
گوشت تین کلو، پائے دو عدد،نلیاں چارعدد،سُرخ مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، لہسن(جوے چھیل لیں)ایک عدد، ادرک (باریک کتر لیں)دو انچ کا ٹکڑا، نمک حسبِ منشاء،دہی آدھا کلو،گرم مسالا ایک چائے کا چمچ،پیاز تین سے چار عدد، ہلدی ایک چائے کا چمچ،آٹا ( آدھا گوندھ کر رکھ لیں)ایک کپ،ہری مرچیںچارعدد،لیموں(پانچ کارس نکال لیں)چھے عدد اور تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
گوشت پر لیموں کا رس چھڑک کر دس منٹ بعد پانی سے خُوب اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔ اب سُرخ مرچ، ثابت دھنیا، آدھی پیاز، لہسن کے جوے، ہلدی اور نمک پیس کر مسالا تیار کرلیں۔ پتیلی میں ایک کپ تیل گرم کرکےباقی پیاز کے لچّھے براؤن کرکے پلیٹ میں نکال لیں۔ اب اسی تیل میں مسالا اور گوشت ڈال کر چند منٹ تک بھون کر پتیلی ڈھانپ کر پکنے دیں۔ اس دوران فرائی پیاز، دہی اورخشک آٹا اچھی طرح مکس کرلیں۔جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے، تو دہی والا آمیزہ ڈال کر خُوب اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد پانی بقدرِ شوربا ڈال کر پتیلی کا ڈھکن ڈھک کر کناروں پر آٹا لگا دیں۔ قریباً دو گھنٹے تک ہلکی آنچ پرپکنے دیں۔ پھر کناروں سے آٹا اُتارکرڈھکن کھول دیں۔ اگر شوربا گاڑھا ہو، تو تیل کا بگھار دے کر چولھا بند کردیں، ورنہ تیز آنچ پر گاڑھا کرلیں۔آخر میں ادرک، ہری مرچیں اورگرم مسالا پاؤڈرچھڑک کر اوپر سے لیموں نچوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیری یخنی روسٹ