robot

روس میں روبوٹ کلرک بھرتی ، بے ایمانی کے اندیشے کم

EjazNews

کم خرچ بالا نشین والا جملہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا ۔ لیکن روسی ادارے اس پر کیسے عمل کر رہے ہیں یہ آپ کیلئے انتہائی دلچسپی کا محرک ہو گا۔
انسان نے روبوٹ ایجاد کیا اور اس روبوٹ سے کیسے کیسے کام لیے جارہ ےہیں آپ حیران رہ جائیں گے اگر آپ دنیا پر ایک نظر دوائیں ۔ روس میں ایک روبوٹ بطور بیوروکریٹ سرکاری ادارے میں ذمہ داریاںانجام دے رہا ہے اور عوام کو سروسز فراہم کر رہا ہے۔
روس کے شہر پرم میں ایک سرکاری دفتر میں روبوٹ کو بطور خاتون کلرک ہائر کیا گیا ہے جس کا کام جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔لوگوں کے ڈیٹے کی مکمل جانچ پڑتال یہ روبوٹ کرتا ہے جس سے چیزوں کے غلط اور انسانی بے ایمانی کے خدشات بھی ختم ہوں گے ہیں۔
روبوٹ کو ایک عام سی روسی خاتون کی شکل کا ماسک پہنایا گیا ہے اور ڈیزائن کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں خواتین کے چہروں کو پرکھنے کے بعد اس روبوٹ کو اوسط روسی خاتون جیسا بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانوی دفتر خارجہ سے بلے کی ریٹائرمنٹ