Esra Bilgic1

اسرا بلگچ(حلیمہ سلطان) نے QMoblieکے ساتھ معاہدہ سائن کرلیا

EjazNews

ترک ڈرامہ سیریل نے ہی صرف پاکستان میں شہرت نہیں پائی بلکہ اس کی اداکاروں نے بھی شہرت کے نئے باب دیکھیں ہیں۔ ڈرامہ سیریل دنیا بھر میں کب کا ریلیز ہو چکا ۔ وزیراعظم کی خواہش پر اسے پی ٹی وی نے نشر کیا ۔ اس نے پاکستان میںایسی مقبولیت حاصل کی کہ باقی سب کہیںدور رہ گئے۔
اس ڈرامہ سیریل کی کچھ لوگوں نے مخالفت بھی کی ۔ لیکن عوام کی بھرپور توجہ اس ڈرامہ سیریل پر رہی۔ حلیمہ سلطان اور ارتغل کے کردار نے شہرت کی بلندیاںپائیں۔

اسرا بلگچ نے اب ایک پاکستان کمپنی کیو موبائل کے ساتھ معاہدے پر سائن کر دئیے ہیں جس کی تصدیق بھی انہوں نے کی ہے۔ اب ڈرامہ سیریل کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام حلیمہ سلطان (اسرا بلگچ ) کوکیو موبائل کی ایڈورٹائزنگ کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔
گزشتہ روز سائن سے پہلے معاہدے کی کچھ پاکستانی اداکاروں نے مخالفت بھی کی تھی۔ یاسر حسین نے اس پر سوال اٹھایا کہ کیا کوئی پاکستانی اداکار اس قابل نہیں تھا کہ اس کو اپنی ایڈورٹائزنگ میں لیا جاتا ۔ تو بھائی یہ شہرت کی دنیا ہے آپ انڈیا کے تھرڈ کلاس والے فنکاروں والی باتیں مت سوچیں یہ دنیا کھلی ہے جس کی جیسی شہرت کمپنی اس کے پیچھے ویسے ہی پھریں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر نازیبا فلمیں اور تصاویر، سائبرکرائم میں رپورٹ کریںگی