baber azam

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ،بیٹنگ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر

EjazNews

آئی سی سی کی رینکنگ گاہے بگاہے جاری ہوتی رہتی ہے اور یہ کھیل کے اتار چڑھاﺅ کو بتاتی رہتی ہے۔ اس ساری رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم زوال کا شکار نظر آرہی ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور آئی سی سی رینکنگ میں وہ کہیں دور کونے میں ہوں گے۔
بیٹس مینوں میں آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے،کیوی کپتان ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی ، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگز تیسرے ، ٹم ساﺅتھی چوتھے، جنوبی افریقہ کے ربا دا پانچویں نمبر پر ہیں۔ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ ٹاپ ٹین باﺅلرز میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر شامل نہیں ہے۔پاکستانی باﺅلر محمد عباس کا رینکنگ میں 12واں نمبر ہے۔
ٹیسٹ آل راﺅنڈر میں ویسٹن ڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے، بھارت کے روی چندرا ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔ افسوس کی بات یہاں بھی ہے کہ پاکستان جہاں پر اس کھیل کو بہت پسند کیا جاتا ہے وہاں کا کوئی کھلاڑی پہلے نمبروں پر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جب چیزیں ہمارے حق میں ہوتی ہیں تو اچانک بارش آ جاتی تھی:مصباح الحق