climet_change

کلائمنٹ چینج میں پائیدار ترقی پاکستان نے2030ء کا ہدف 10سال پہلے حاصل کرلیا

EjazNews

اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف پر عملدرآمد سے متعلق 2020 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے تحت پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر13حاصل کرنیوالے ممالک میں شامل ہوگیا۔
بلین ٹری سونامی منصوبہ، کلین گرین پاکستان پروگرامز و الیکٹرک وہیکل پالیسی جیسے منصوبوں کے ذریعے ہدف کی مقررہ مدت سے 10 سال قبل مکمل کرلیا۔
اقوام متحدہ کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 ممالک میں سے 93 نے پائیدار ترقی کا گول نمبر 13کلائمیٹ ایکشن حاصل کرلیا، ان میں پاکستان بھی شامل ہے،جنھوں نے 2030 ء کی مقررہ مدت سے 10سال پہلے حاصل کیا۔ایساجنگلات کے رقبے میں اضافے،کلین گرین پاکستان ،ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی ، الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017ء جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی ترقی، قابل تجدید توانائی اور قومی شجرکاری منصوبوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  صوبے پوچھ لیتے توکبھی سخت لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتے:وزیراعظم