kelly preston

کیلی پرسٹن بریسٹ کینسر کے مرض سے زندگی کی بازی ہار گئیں

EjazNews

امریکی اداکارہ کیلی پرسٹن 1962ء میں پیدا ہوئیں،بچپن عراق کی گلیوں میں گزرا اور جوانی کے دن آسٹریلیا میں۔جان ٹراولٹا سے ان کی شادی 30برس تک چلی ۔کیلی پرسٹن گزشتہ 2 سال سے بریسٹ کینسر سے جنگ لڑرہی تھیں، وہ 2018 میں اپنی آخری فلم گوٹی کی ریلیز سے قبل ہی موذی مرض کا شکار ہوگئی تھیں۔گزشتہ 2 سال سے وہ زیر علاج تھیں اور بظاہر ان کی حالت بہتر تھی، تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ 12 جولائی کو موذی مرض کا شکارہوکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔
کیلی پرسٹن نے 60 کے قریب فلموں اور معروف امریکی ڈراموں میں اداکاری کی جب کہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:  رانگ نمبر 2کا ٹیزر جاری