Ertugrul

سید نور کو ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل پسند نہیں ہے

EjazNews

سید نور کا شمار پاکستان کے کامیاب ڈائریکٹر، پروڈیوسر ز میں ہوتا ہے۔ ان کی فلمیں کم کریں یا زیادہ کریں بزنس ضرور کرتی ہیں اور خاص طور پر پنجابی فلموں پر ان کی مضبوط دسترس ہے۔ موجودہ دور میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ اعلیٰ پائے کے چند ایک ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا۔ نجی ٹیلی ویژن پر ایک شو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ترک ڈراما اچھا نہیں لگا۔
ان کا کہناتھا کہ انہوں نے ایک سال قبل ارطغرل غازی کی 2 قسطیں نیٹ فلیکس پر دیکھی تھیں۔ انہیں ترک ڈراما اچھا نہیں لگا، جس وجہ سے انہوں نے ڈرامے کی مزید قسطیں دیکھنا چھوڑ دی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کی ٹیم کے پاس 4 ہی گھوڑے ہیں، جنہیں دونوں جانب سے دکھایا جا رہا ہے۔

syed_noor
 سید نور کا شمار پاکستان کے صف اول کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ہدایتکاروں میں ہوتا ہے

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ بھی کوئی تاریخی فلم بنانا چاہیں ان کا کہنا تھا اگر انہیں موقع ملے تو وہ محمد بن قاسم پر فلم بنائیں گے، جس میں وہ اس وقت کو دکھائیں گے جب یہاں اسلام نہیں پھیلا تھا اور وہ یہ دکھانے کی کوشش کریں گے یہاں اسلام کیسے آیا؟۔
یاد رہے :ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل نے پاکستان میں وہ شہرت حاصل کی ہے جو شاید اسے ترکی میں بھی حاصل نہیں ہوئی۔ لیکن پسند اپنی اپنی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عائزہ خان ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی شہرت کو خوب انجوائے کر رہی ہیں