sindh_chief_minister

کرونا وائرس سندھ میں کچھ حد تک کنٹرول میں ہے:وزیر اعلیٰ سندھ

EjazNews

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات 26 فروری سے شروع ہوگئے تھے اور میں وزیراعظم اور تمام صوبوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ان اقدامات کو دیکھا اور ان کی پیروی کی اور آج ہم اس صورت میں ہیں کہ کچھ حد تک کنٹرول ہے۔ تاہم میں ابھی یہ نہیں سمجھتا کہ یہ مکمل کنٹرول میں ہے اور اب یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کیونکہ یہ وبا ایسی ہے کہ جب تک انسان خود اسے نہ لائے تو یہ خود نہیں آتی اور ابھی بھی اس کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں ہے۔ہم نے آغاز میں کہا تھا کہ یہ وبا پھیلے گی ہم اس کو مکمل روک نہیں سکتے لیکن اس کے پھیلاؤ کو کم کرسکتے ہیں، جس کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنی صحت کی سہولیات کو اتنا بڑھا دیں کہ وہ کم نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا ہم نے کراچی کا انفیکشن ڈیزیز ہسپتال کے 2 فلور بھی تیار کرلیے ہیں اور 2 اور فلور رواں ماہ کے اختتام تک ہوجائیں گے جس میں ہمارے پاس 48 آئی سی یو، 16 ایمرجنسی یونٹس بھی ہوں گے جبکہ بلاک بی اور سی پر بھی کام چل رہا ہے اور دسمبر تک انہیں مکمل کرنے کا پروگرام ہے۔سول ہسپتال میں بہت سہولیات بڑھائیں اور سروسز ہسپتال کو کووڈ ہسپتال میں تبدیل کیا جبکہ لیاری جنرل ہسپتال میں بھی سہولیات کو بڑھایا اور ان تمام کاموں کے بعد ہم اپنی تیاریوں سے متعلق تھوڑے سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے کسی ائیر پورٹ پر پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے نہیں ہیں: معاون خصوصی