fish vegetable salsa rapida

فش ویجی ٹیبل سالسہ ریپڈ

EjazNews

اشیاء ووزن:
فش فلے آدھا کلو ،پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، سیلری ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، ٹماٹر چار عدد (اُبلے اور باریک کٹے ہوئے)، پارسلے ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹے ہوئے)، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ حسب ضرورت (پسی ہوئی)، لہسن کے جوئے چار عدد (باریک کٹے ہوئے)، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)، چینی آدھا چائے کا چمچ، سموسہ پٹی آدھا کلو، انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)، تیل تین کھانے کے چمچ،
ترکیب:
پہلے پیاز، سیلری، شملہ مرچ، ٹماٹر اور پارسلے کو باریک کاٹ لیں۔ اب فش فلے کو لیموں کا رس، نمک اور پسی کالی مرچ سے میری نیٹ کر لیں۔ پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن کے جوئے کو گولڈن کرلیں۔پھر تمام سبزیوں کو اس میں شامل کرکے دو سے تین منٹ تک مکس کرنے کے بعد اس میں نمک، پسی کالی مرچ، پسا گرم مصالحہ اور چینی شامل کرکے مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اب سموسے کی چوکور پٹیاں کاٹ لیں اور فش کے بھی چار چار انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اس کے بعد سموسے کی پٹی پر مچھلی کا ٹکڑا رکھیں۔ اوپر سے ایک سے دو کھانے کے چمچ پکی ہوئی سبزی رکھ کر اسے بند کر لیں۔ آخر میں پھینٹے ہوئے انڈے کی برش سے پالش کر دیں۔ اب اسے اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس سے بارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔ جیسے ہی سنہرا رنگ آجائے تو نکال کر پلیٹ پر رکھیں اور پکی ہوئی سبزی سائیڈ میں رکھ کر سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  فش پائن ایپل کری