psl2020

ٖPSL2020، شائقین کو 6سے29اگست تک ری فنڈنگ جاری رہے گی

EjazNews

پی سی بی نے پی ایس ایل 2020کے 10میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ یہ میچز یا تو بارش کی نذر ہوئے تھے یا بند دروازے میں کرونا کی وجہ سے کھیلے گئے تھے جن کی بکنگ پہلے سے ہو چکی تھی۔ پہلا مرحلہ 13جولائی سے شروع ہو گا اور 5اگست تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں ری فنڈنگ  6سے 29اگست تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹکٹوں کی واپسی کا یہ عمل ملک بھر کے 27مختلف شہروںں کے مخصوص نجی کورئیر مراکز پر پیر سے ہفتہ صبح 10بجے سے 4بجے تک جاری رہے گا۔
صارفین کو ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کیلئے ایونٹ کے لیے خریدی گئی اپنی اصل ٹکٹ مختص ہوئے ٹی سی ایس دفاتر میں جمع کرانی ہوں گی۔
یاد رہے 5لاکھ مداحوں نے میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  رگبی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جونا لومو چل بسے