saheed

شمالی وزیر ستان آپریشن کے دوران 4جوان شہید،4دہشت گرد ہلاک

EjazNews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے 4جوان بھی شہید ہو گئے ہو گئے ہیں۔
شہید جوانوں میں محمد اسماعیل، محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔
پاک فوج کے یہ جوان ہیں جن کی قربانیو ں کی وجہ سے ہم راتوں کو آرام سے سو پاتے ہیں اپنے گھروں میںورنہ ملک کا امن و امان خراب کرنے والے دن رات اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ کسی طرح اس ملک کا امن و امان تباہ و برباد کر دیا جائے ۔
ہمارے ملک کی سرحدوں کے قریب بیٹھے وہ دشمن جو صرف اس تاک میں رہتے ہیں کہ کب سرحدوں کے محافظ غافل ہوں اور ہم اس ملک کو تہس نہس کردیں۔ لیکن ہمارے محافظو ں نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور رہیں گے۔ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان