chinez rool

چائنیز رول

EjazNews

اشیاءووزن:
آلو (ابلے ہوئے) آدھا کلو، ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد(اطراف سے کنارے کاٹ لیں)، انڈہ ایک عدد، چائینز نمک ایک چائے کا چمچہ، سویا ساس ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، بریڈ کرمبز حسب ضرورت۔
ترکیب:
آلوﺅں کو ابال کر اچھی طرح میش کرلیں۔ اب اس میں بریڈ کے سلائس بھی چورا کر کے ڈال دیں اور پھر نمک، چائنیز ، نمک ، سویا ساس، کالی مرچ، انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ آمیزہ یکجان ہو جائے پھر اس کو انڈہ اور بریڈ کرمبز لگا کر فرائی کرلیں۔ انڈہ اور کرمبز لگانے سے پہلے آمیزے کو رول کی شیپ دے دیں۔
5منٹ میں تیار ہیں اور کھانے میں بے حد مزیدار ہیں۔ کھانے والے کو کبھی بھی پتہ نہیں چلے گا کہ اس میں صرف آلو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سفید لوبیا گوشت