Akhrot Barfi

اخروٹ کی مٹھائی

EjazNews

اشیاءووزن:
اخروٹ 225گرام، دودھ 1کلو، کوکوا پاﺅڈر 2چائے کے چمچے، چینی 125گرام، مکھن 125گرام۔
ترکیب:
دودھ اور کوکوا پاﺅڈر مکس کر لیں اور ابال لیں۔ جب دودھ آدھا رہ جائے تو اس میں اخوٹ پیس کر ڈال لیں، یہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں چینی ڈال دیں۔
جب چینی کا پانی خشک ہو جئاے تو اس میں مکھن ڈال کر بھون لیں۔
کسی ٹرے میں تھوڑا سا مکھن لگا کر گریس کر لیں اور یہ آمیزہ اس میں ڈال کر رکھ لیں۔ اوپر سے برابر کرلیں، جب ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ لیں، بہت ہی لذیذ مٹھائی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آلو کی کھیر