cricket

ایشیا ء کپ2020منسوخ

EjazNews

کرونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کورنسل نے ایشیا کپ 2020ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنی تھی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان 2022ء میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے کسی قسم کی سیاست نہیں ہے۔ وبا کی وجہ سے ایشیاء کپ کو منسوخ کیا گیا ہے۔
سری لنکا میں کرکٹ بحال ہو چکی ہے اور کرونا کے کیسز بھی کم ہیں پی سی بی نے سری لنکا میں ایشیا کپ کی تجویز دی تھی لیکن اب متوقع طور پر 2021ء میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔

کرونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں صحت کے مسائل ہیں اور یہی مسائل بہت سے ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کی وجہ بھی بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل :کراچی کنگز نے میدان مار لیا