chief salad bar

چیف سلاد بار

EjazNews

اشیاءووزن:
مرغی (بون لیس) ایک کپ ابلی ہوئی، سیب (کٹے ہوئے)آدھا کپ، انناس آدھا کپ، سفید چنے (ابلے ہوئے )آدھا کپ، آلو (ابلے ہوئے)آدھا کپ، لوبیا (ابلے ہوئے) آدھا کپ، کالے زیتون چھ عدد، مایونیز ڈیڑھ کپ، کریم ایک کپ، کال یمرچ پاﺅڈر آدھا کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، چینی (پسی ہوئی آدھا کپ۔
ترکیب:
مرغی کو ابال کر اس کو چوکور کاٹ لیں، سیب اور انناس بھی چوکور کاٹ لیں۔اس کے بعد آلوﺅں کو بھی چوکور کاٹ لیں۔ ایک بڑے باﺅل میں مرغی، سیب ، انناس ، آلو، لوبیا، کالے زیتون، سفید چنے ڈال دیں۔ ان پر کالی مرچیں، نمک اور پسی ہوئی چینی ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد مایونیز اور کریم بھی ڈال دیں اور مکس کرکے فریج میں ٹھنڈا کرنے کیلئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر مزیدار سلاد بار سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  آم کا مربہ