imran_khan_live

عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں:وزیراعظم

EjazNews

ہائیڈروپاور پراجیکٹ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک مستقبل کی ایسی امید ہے جو ملک کو اوپر لے کر جائے گی، چین نے جس طرح ترقی کی ہے ہمارے لیے مثال ہے۔ سی پیک سے ہمیں بہت امیدیں ہیں جو پاکستان کو ترقی دے گا۔سی پیک تیز ی سے تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس وقت ہمارے کی اصل ضرور ت سرمایہ کاری ہے ۔ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ذریعے سرمایہ کاری آئی ہے اس سرمایہ کاری سے ملک کو فائدہ ہوگا بوجھ نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کلین انرجی ہے جس سے فائدہ ہوگا۔ دنیا اس وقت گرین انرجی کی طرف جارہی ہے ، گرین انرجی کی وہ سے گلوبل وارمنگ کو بنی نقصان نہیں ہوگا ہم منصوبے قرضے لے کر نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے بنارہے ہیں۔
وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہائیڈرو پار پروجیکٹ سے سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی، عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہم سستی بجلی پیدا کر سکتے تھے لیکن تیل درآمد کرکے مہنگی بجلی پیدا کی گئی ، مہنگی بجلی پیدا کرنے سے ہر شعبے کوفرق پڑا ہے۔
یاد رہے:پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔اس منصوبے کیلئے چائنہ GEZHOUBA کے ساتھ معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی۔آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے کیلئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک کو سستی اور آلودگی سے پاک بجلی پیداکرنے میں مدد دے گا۔یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فضائیہ کا F_16لڑاکا طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ