Crispy Potatoes and Tomato Sauce

کرسپی پوٹیٹوز ودھ ٹماٹو ساس

EjazNews

اشیاء ووزن:
آلو آدھا کلو(باریک سلائس کرلیں)، ٹماٹر (باریک کاٹ لیں) چار عدد (درمیانے سائز)، تیل تلنے کے لئے، نمک حسب ذائقہ، سبز مرچ چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)، کالی مرچ پائوڈر حسب ذائقہ۔
ترکیب:
سب سے پہلے آلو چھیل کر ان کے باریک سلائس کرلیں اور نمک لگا کر رکھ لیں۔ تھوڑی دیر بعد تیل گرم کریں اور آلو تل لیں۔ اتنا تلیں کہ چپس کی طرح کرسپی ہو جائیں۔ اس کے بعد انہیں سرونگ ڈش میں نکال کر رکھ دیں۔ساس تیار کر نے کے لئے وہی تیل گرم کریں جس سے آلو تلے تھے اس میں ٹماٹر ڈال دیں اورساتھ ہی نمک اور کالی مرچ بھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں حتیٰ کہ پیسٹ بن جائے اس کے بعد اس میں سبز مرچ کٹی ہوئی ڈال کر بس اتنا فرائی کریں کہ اس کا ہرا رنگ برقرار رہے۔ جب یہ ساس تیار ہو جائے تو ا سے ان کرسپی آلوئوں پر ڈال دیں اور گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بنا کر دیکھیں بہت مزیدار لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  تڑکے والی دال