green chili chicken

چکن گرین چلی ود لیمن ساس

EjazNews

اشیاء ووزن
چکن ایک کلو، پیاز ڈیڑھ کپ باریک کٹی ہوئی،دہی ایک کپ، تیل ایک کپ ، نمک حسب ذائقہ، ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچہ (لمبائی میں کٹی ہوئی)، ثابت کالی مرچ ڈیھڑ چائے کا چمچہ، سبز مرچ 50گرام لمبائی میں کٹی ہوئی)، لیمن چار عدد (سلائس کٹے ہوئے)، مکھن سو گرام، کریم آدھا پیکٹ، ثابت دھنیا دو چائے کے چمچے، گرم مصالحہ پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ، زیر ہ پائوڈر تھوڑا سا، لمین جوس ایک چوتھائی کپ، ہرا د ھنیا ایک کھانے کا چمچہ (باریک کٹا ہوا)۔
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال دیں۔ پیاز کو لائٹ گولڈن کرنے کے بعد اس میں چکن ڈال کر فرائی کریں۔ اس میں دہی ڈال دیں اور تھوڑا سا ابال آنے پر نمک ڈال دیں۔ ادرک ڈال کر دم پر لگا دیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعد لیمن جوس ڈال دیں اور ڈھکن دے دیں۔تھوڑی دیر بعد کالی مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور 2منٹ تک پکائیں۔ اس میں سبز مرچیں، لیم، ثابت دھنیا، گرم مصالحہ ، زیرہ ڈا ل کر چمچہ چلائیں اور اوپر سے تیل اتار کر اس میں کریم اور مکھن ڈال کر چمچہ چلائیں۔ ہلکی ہلکی گریوی رہ جائے تو اوپر تھوڑا سا ہرا دھنیا ڈال کر گارنش کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  موراکو چکن