kosal mandas

سری لنکن قومی ٹیم کے کھلاڑی کار حادثے کے بعد گرفتار

EjazNews

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کوسل مینڈس کو سڑک پر حادثے کر نے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں ایک سائیکل سوار کی ہلاکت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک سائیکل سوار کوسڑک حادثے میں کچل کر ہلاک کردیا گیامبینہ طور پر یہ حادثہ کرکٹر کوسل مینڈس کی گاڑی سے پیش آیا۔ 25سالہ بیٹسمین پناڈورا علاقے میں صبح صادق کے وقت سپورٹس کار چلا رہے تھے۔میںڈس کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا تاہم کرونا کی وبا کی وجہ سے انگلش ٹیم نہ آ سکی۔

یہ بھی پڑھیں:  فریال تالپوراور آصف زرداری کی سماعت 21مئی تک ملتوی