haray bharay kabab

ہرے بھرے کباب

EjazNews

آلو تین چار عدد(ابلے ہوئے)، مٹر (ابلے ہوئے) ایک کپ کا تیسرا حصہ، پالک سو گرام، ہری مرچ (چوپ کی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ، ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا)دو کھانے کے چمچے، ادرک (چوپ کی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ، چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، کارن فلور دو کھانے کے چمچے، تیل تلنے کے لیے۔
ترکیب:
آلوﺅں کا چھلکا اتار کر کدو کش کر لیں، مٹر کو میش کر لیں، پالک کو پہلے نمکین پانی میں ڈالیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی میں ڈالیں ۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور پھر اس کا ضافی پانی نچوڑ کر اچھی طرح چوپ کرلیں۔
کدو کش کیے ہوئے آلو، مٹر اور پالک کو ایک ساتھ مکس کرلیں، اس میں چوپ کی ہوئی ہری مرچ، ہرادھنیا، ادرک ، چارٹ مصالحہ اور نمک شامل کر لیں ، اس کے بعد کارن فلور مکس کر کے اچھی طرح ملا لیں۔
اس مکسچر کو 25برابر مقدار کے حصوں میں تقسیم کرلیں اور کباب بنال لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے 3-4منٹ کے لئے ڈیپ فرائی کرلیں۔ تیار جائیں تو کڑاہی سے نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  یخنی سالن