baber azam

کوشش یہی ہے کہ انگلینڈ میں سیریز جیتیں اور ٹرینڈ سیٹ کریں:بابر اعظم

EjazNews

ورلڈ سپورٹس ڈے کے موقع پر بابر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کھلاڑی گیمز کھیلتے ہیں اور اکٹھے بیٹھتے ہیں، ہوٹل سے باہر نہیں جاسکتے ، یہاں ڈیوک کا بال استعمال ہوتا ہے جو کنڈیشن کو سوٹ کرتی ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ ٹاپ نمبرز میں شامل ہوں۔

https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1278602199094956033?s=20

ان کا کہنا تھا تمام ترتوجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی 20کا سوچیں گے،خوشی کی بات ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اوربولنگ کی ٹریننگ بھی کی ہے۔تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں۔ ہر کھلاڑی کے لیے پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ کپتان ہونے کی وجہ سے ٹیم کا سوچنا پڑتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اہداف ہمیشہ اچھے رکھے ہیں، دو تین سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں ، کھلاڑیوں کی تبدیلی کی وجہ سے نتائج مختلف رہے ، کوشش یہی ہے کہ انگلینڈ میں سیریز جیتیں اور ٹرینڈ سیٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  عثمان بزدار کی کابینہ میں بھی تبدیلی ، اہم ترین وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا