women_makup_2

میک اپ کے ذریعے اپنی جلد میں نکھار کیسے پیدا کریں؟(۲)

EjazNews

آنکھیں
بھووں کے بال اگر چھدرے ہوں تو انہیں بھرپوربنانے کے لئے ایک باریک نوک والی آئی بروپینسل استعمال کریں اور بالوں کے بڑھنے کی سمت میں مختصر اسٹروکس ڈالتی جائیں۔ کوئی ایک اکلوتی لکیر مت کھینچیں اور نہ ہی اسے زیادہ لمبا کریں ورنہ وہ مصنوعی دکھائی دے گی۔
آئی شیڈو کو اگر ہوشیاری سے استعمال کیا جائے تو وہ آنکھوں کے کئی عیوب کو ڈھانپ دیتا ہے۔ اگر آپ کی آنکھیں ایک دوسرے سے بے حد قریب ہیں تو آئی شیڈو اوپری پپوٹوں پر اپلائی کریں۔ پھر اسے اوپر اور آنکھ کے بیرونی گوشے کی جانب باہر کی سمت بلینڈ کریں۔ اسے خوب اچھی طرح بلینڈ کریں اور باریک لائنوں کو مٹا دیں۔ قریب کی آنکھیں (یعنی وہ آنکھیں جن کے درمیان فاصلہ بے حد کم ہو تا ہے ) وہ زیادہ فاصلے پر (یعنی ان کے درمیان کا فاصلہ) دکھائی دی جاسکتی ہیں اگر بھووں کے درمیان فاصلے کو بڑھا دیا جائے۔
اندر دھنسی ہوئی آنکھوں کو نمایاں کرنے کیلئے اوپری پپوٹوں کے عین اوپر ہلکے رنگ کی فائونڈیشن لگائیں اور اسے فائونڈیشن کے رنگ میں بلینڈ کر دیں۔ آئی شیڈو کے استعمال سے گریز کریں۔
چھوٹی آنکھوں کو دو قسم کے آئی شیڈ و کے استعمال سے بڑا دکھایا جاسکتا ہے ہلکا آئی شیڈوپپوٹوں کی شکن اور گہرا آئی شیڈ وپپوٹوں پر استعمال کریں۔ گول آنکھیں لمبی بنائی جاسکتی ہیں اگر آئی شیڈو کو آنکھوں کے بیرونی گوشے سے باہر تک بڑھا دیاجائے۔
اگر آپ کی آنکھو ں کے نیچے گہرے حلقے ہیں تو انہیں چھپانے کے لئے کنسیلر یا وائٹز استعمال کریں۔ متبادل طریقہ یہ ہے کہ ان حصوں میں فائونڈیشن کا ہلکا شیڈ استعمال کر یں اور پھر اسے اس نارمل شیڈ سے کور کر دیں جو آپ استعمال کرتی ہیں۔ چہرے کی جلد پر موجود دیگر دا غ دھبے بھی اسی طریقے سے چھپائے جا سکتے ہیں۔
جھائیاں:
جھائیوں کی ٹون کو ہلکا کرنے کے لئے ایسی فائونڈیشن استعمال کریں جو آپ کی نارمل رنگت سے قدرے ہلکی گلابی ہو ۔ پھر معمول کے مطابق ا س پر پوڈر لگا لیں۔ اگر زخم کا نشان یا پمپلز ہوں کہ جو کہ نمایاں دکھائی دیتے ہوں تو انہیں اس قدرے گہرے رنگ سے بدل کر لیں جو کہ آپ اپنے بقیہ چہرے پر استعمال کرتی ہیں۔ کناروں کو اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں اور معمول کے مطابق پوڈر لگا لیں۔
تھکن:
اگر آپ تھکی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں تو پھر اپنی پیشانی کے درمیان میں روج کا نہایت ہلکا سا ٹچ دے دیں۔ اپنے چہرے کو ایک متوازی صحت مندانہ لک عطا کرنے کے لئے بلشر کو ہلکے سے اپنی پیشانی ناک کے بانسے اور ٹھوڑی پر ٹچ کردیں۔
جھریاں:
عمر رسیدگی کی شکنیں اور جھریاں فائونڈیشن کریم سے چھپائی جاسکتی ہیں۔ فائونڈیشن کریم کو جلد پر باہر کی سمت گول دائرے میں گردش کرتے ہوئے برابر سے لگا ئیں تاکہ ہموار رہے۔
گردن:
ایک مختصر اور موٹی گردن کو پتلی ظاہر کر نے کے لئے گردن پر ا سے قدرے گہری فائونڈیشن استعمال کریں جو آپ نے چہرے پر استعمال کی ہے۔ ایک پتلی گردن کو چھپانے کے لئے اس کا الٹ عمل کریں۔
ہونٹ:
منہ کے نقائص کو ڈھانپنے کیلئے لپ اسٹک بھی نہایت ہوشیاری سے استعمال کرنی چاہئے۔ اگر آپ کے ہونٹ بے حد بھرے بھرے سے ہیں تو لپ اسٹک کی مدد سے آئوٹ لائن بنالیں۔ پھر قدرتی لپ اسٹک کی مدد سے آئوٹ لائن بنالیں۔ پھر قدرتی لپ لائن کے ذرا اندر سے برش کر لیں اور اس میں رنگ بھر دیں۔ باقی حصے کو فائونڈیشن سے کور کر لیں۔
اگر آپ کے ہونٹ بے حد پتلے ہیں تو اوپری ہونٹ کو قدرتی لپ لائن سے ذرا اوپر بڑھا دیں۔ لیکن ہونٹو ں کے قدرتی لپ لائن سے ذرا اوپر بڑھا دیں۔ لیکن ہونٹوں کے قدرتی خم کا د ھیان رکھیں۔ لٹکے ہوئے ہونٹوں کو سیدھا دکھانے کے لئے کناروں کو بھر دیں۔ اگر آ پ کے ہونٹ خشک ہیں تو لپ اسٹک لگانے سے پہلے کولڈ کریم اپلائی کریں۔ پھٹے ہوئے یا خشک ہونٹو ں پر ہمیشہ لپ گلوز استعمال کریں تاکہ وہ نرم رہیں اور پیارے لگیں۔
لباس:
جیسا کہ کہا جاتا ہے لباس شخصیت نکھارتا ہے۔ اپنے لباس کا انتخاب اپنے چہرے اور جسمانی ساخت کے مطابق محتاط طریقے سے کریں۔ اگر آپ پستہ قد اور فربہ جسم ہیں تو شوخ اور بڑے پرنٹ کے ملبوسات یا افق پیٹوں والے پرنٹس سے گریز کریں۔ نازک اور نفیس پرنٹ میں آپ زیادہ بہتر اور اچھی لگیں گی۔اس کا الٹ بھی اچھے لگے گا۔
شلوار کے مقابلے میں چوڑی دار سے قد لمبا لگتا ہے۔ اگر آپ کے ہاتھ کمزور اور ڈھیلے ڈھالے ہیں تو بغیر آستین کا لباس پہننے سے گریز کریں۔ اگر آپ کے پیر دلکش ہیں تو پٹیوں والے نفیس سینڈل پہنیں ورنہ بند جوتوں یا ہاف اوپن (نصف کھلے) سینڈل کو ترجیح دیں۔
اگر آپ کی انگلیاں لمبی اور شیپ میں نہیں ہیں تو بہت سی انگوٹھیاں پہننے سے گریز کریں کیونکہ وہ تو جہ مبذول کراتی ہیں۔ ہلکے رنگ کی نیل پالش یا نیم شفاف نیل پالش کا انتخاب کریں۔ چوکور ناخنوں کو لمبا دکھانے کے لئے ناخن کے درمیان میں نیل پالش لگائیں اور کناروں سے نیل پالش نہ لگائیں بلکہ انہیں صاف رکھیں۔ ہلکا گلابی یا نیچرل بیج شیڈ ناخنوں کو زیادہ لمبا اور پرکشش بنا دیتا ہے۔
البتہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کی نیل پالش اور لپ اسٹک ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  پرکشش چہرہ شگفتہ و شاداب جلد

مہوش سلیم