potato noodles soup

آلو کا سوپ نوڈلز کے ساتھ

EjazNews

اشیاءووزن:
آلو دو عدد (بڑے)، ٹماٹر دو عدد(بڑے)، نوڈلزایک پیکٹ، لال مرچ پاﺅڈ آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب پسند ، کارن فلور دو کھانے کے چمچے، کالی مرچ پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچہ، ہری مرچ ایک عددے
ترکیب:
آلو کا چھلکا اتار کر چوکور چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور ہری مرچ گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ آلو کو پتیلی میں زیادہ پانی ڈال کر ابلنے کیلئے رکھ دیں۔ ساتھ ہی پسے ہوئے ٹماٹر، نمک، ٹوڈلز میں موجود ٹیسٹ میکر اور کالی مرچ پاﺅڈر بھی ڈال دیں۔ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک درمیانی آنچ پر پکائیں اس کے بعد تھوڑے سے پانی میں کارن فلور مکس کر کے آہستہ آہستہ سوپ میں شامل کر یں۔ چمچہ چلاتی رہیں۔ نوڈلزالگ ابال کر اس میں ڈال دیں۔ زیادہ گاڑھا مت کریں۔ تھوڑی سی کالی مرچ بھی ڈال دیں۔ مزے دار اور منفرد سوپ تیار ہے بنائیں اور داد حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایپل سوپ
کیٹاگری میں : سوپ